the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 آپ جب بھی یو ایس بی ڈرائیو استعمال کرتے ہیں تو کمپیوٹر آپ کو میسج دیتا ہے کہ اسے اتارنے سے پہلے سٹاپ کرکے Safely Eject کریں یعنی بغیر سٹاپ کئے ہی نہ کھینچ لیں، جبکہ اکثر ہمارا دل چاہتا ہے کہ کوئی چیز کاپی کرنے کے بعد فوراً اسے یو ایس بی پورٹ سے باہر کھینچ لیں۔

آخر یو ایس بی ڈرائیو کی سیف (محفوظ) طریقے سے سٹاپ کرکے اتارنا کیوں ضروری ہے؟ اس کے پیچھے ایک نہایت دلچسپ اور اہم وجہ ہے۔ کمپیوٹر کسی بھی ڈرائیور پر ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے ایک "Write Cache" (رائٹ کیش) کا استعمال کرتا ہے جو کہ ایک بس سٹاپ کی طرح ہے کہ جہاں کچھ مسافر جمع ہوجائیں تو وہ انہیں



لے جاتی ہے۔ جب تک اس سٹاپ پر مناسب تعداد میں مسافر نہ ہوں بس روانہ نہیں ہوتی۔ اسی طرح جب تک لائٹ کیش میں مناسب مقدار میں ڈیٹا نہ آجائے کمپیوٹر اسے مطلوبہ منزل تک منتقل کرنے کیلئے انتظار کرتا ہے۔ جب آپ یو ایس بی ڈرائیو پر کوئی ڈیٹا کاپی کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ اس لمحے منتقل ہوجائے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں تھوڑی سی دیر لگے یعنی  کمپیوٹر رائٹ کیش میں اور ڈیٹا آنے کا انتظار کررہا ہو۔ اب اگر آپ اسی دوران یو ایس بی کو اتارلیتے ہیں تو اس میں ڈیٹا کاپی نہیں ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا کمپیوٹر چاہتا ہے کہ آپ اسے سٹاپ کرکے Safely Eject کریں تاکہ یہ یقین ہوجائے کہ اس دوران ڈیٹا کی منتقلی مکمل ہوجائے اور آپ کیلئے کبھی بھی پریشانی پیدا نہ ہو۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
dr. abdullah Says:
change the question and it should be whether Mr. Awasi should involve in Bihar Election or not

Comment posted on September 29 2015
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.